سابق امیر جماعت جماعت اسلامی جنوبی پنجاب محمد ظفر انتقال کر گئے
جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سابق امیر راؤ محمد ظفر خالق حقیقی سے جا ملے۔
فائل فوٹو
ملتان: (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سابق امیر راؤ محمد ظفر خالق حقیقی سے جا ملے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راؤ محمد ظفر طویل عرصہ سے علیل تھے، آج وہ طویل علالت کے بعد ملتان میں انتقال کر گئے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ راؤ محمد ظفر مرحوم ایک اصول پسند، ایماندار اور مخلص رہنما تھے، انہوں نے اپنی زندگی دین کی سربلندی اور عوام کی فلاح کے لیے وقت کی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ راؤ محمد ظفر مرحوم کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے راؤ ظفر کے انتقال کو پارٹی کے لیے بڑا نقصان قرار دیا گیا اور ینی، سماجی اور فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اربوں مالیت کے تعمیراتی منصوبوں کی منظوری

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سینئر رہنما راؤ ظفر مرحوم کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راؤ ظفر ہمارے دیرینہ، سنجیدہ ساتھی اور اچھے منتظم تھے۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ راؤ ظفر مرحوم کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

خیال رہے کہ راؤ محمد ظفر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر اور الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر بھی رہ چکے ہیں، خرابی صحت کے باعث انہوں نے امارات کی ذمہ داری نبھانے سے معذرت کر لی تھی۔

یاد رہے کہ راؤ محمد ظفر کو گزشتہ برس نومبر میں جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کا امیر مقرر کیا گیا تھا۔