
پی ٹی اے کے مطابق یہ سہولت عارضی خودکار موبائل رجسٹریشن سسٹم (Temporary Automated Mobile Registration System) کے ذریعے مفت فراہم کی جا رہی ہے، جس کا مقصد ملک میں مختصر قیام کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو بلاتعطل موبائل سروسز فراہم کرنا ہے۔
اس سہولت کے تحت بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی، جو پاکستان میں عارضی طور پر قیام کرتے ہیں، اپنا موبائل فون کسی بھی اضافی ٹیکس یا ڈیوٹی کے بغیر 120 دن کیلئے رجسٹر کروا سکیں گے۔ یہ سہولت خودکار نظام کے ذریعے فراہم کی جائے گی، جس سے رجسٹریشن کا عمل تیز اور آسان ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کو تنخواہ چیک اورکیش کی صورت میں بند
پی ٹی اے حکام کے مطابق اس اقدام سے لاکھوں اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچے گا، جو ماضی میں ٹیکس اور رجسٹریشن کی پیچیدہ کارروائیوں سے پریشان رہتے تھے۔
خیال رہے کہ یہ سہولت نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ایک مثبت قدم ہے بلکہ ملک میں ڈیجیٹل رابطے کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔
مزید معلومات کیلئے پی ٹی اے کی ویب سائٹ یا قریبی فرنچائز سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔