احمد پور شرقیہ: مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی، ایک طالبہ جاں بحق ، 8 زخمی
احمد پور شرقیہ کے قریب ہائی ایس وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہو گئیں۔
فوٹو بشکریہ سنو نیوز
احمد پور شرقیہ: (سنو نیوز) احمد پور شرقیہ کے قریب ہائی ایس وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہو گئیں۔

موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، گاڑی میں 18 طالبات سوار تھیں، طالبات امتحان دے کر واپس جا رہی تھیں، حادثہ احمد پور ایسٹ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔

ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اہلکار فوری موقع پر پہنچ گئے، موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام مسافروں کو ریسکیو 1122 کی مدد سے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، واقعہ بارے قانونی کارروائی جاری ہے، موٹروے پولیس نے جائے حادثہ کو محفوظ بنایا، ٹریفک روانی بحال کر دی گئی جبکہ متعلقہ کالج انتظامیہ کو بھی حادثے کی بابت مطلع کر دیا گیا۔