پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے
پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، مریدکے، کامونکی، شیخوپورہ، چونگی امرسدھو، رائیونڈ اور گرد و نواح کے دیگر شہروں میں محسوس کیے گئے۔ جھٹکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گھروں کے در و دیوار ہل گئے۔

زلزلے کے فوری بعد سوشل میڈیا پر شہریوں نے اپنی پریشانی کا اظہار کیا اور زلزلے کی شدت اور مرکز سے متعلق معلومات شیئر کرتے رہے۔ اگرچہ ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت، گہرائی اور مرکز کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور جلد تفصیلی رپورٹ جاری کی جائے گی۔ محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور تصدیق شدہ ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔