انٹرنیشنل کبڈی پلیئر نوید پہلوان کی بیٹی کی سالگرہ کی خوشیاں ماتم میں تبدیل
انٹرنیشنل کبڈی پلیئر نوید پہلوان کی بیٹی کی سالگرہ کی خوشیوں بھری تقریب ماتم میں بدل گئی ۔
فائل فوٹو
گوجرانوالہ: (سنو نیوز) انٹرنیشنل کبڈی پلیئر نوید پہلوان کی بیٹی کی سالگرہ کی خوشیوں بھری تقریب ماتم میں بدل گئی ۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کبڈی پلیئر نوید پہلوان کی 8 سالہ بیٹی ماہنور کی سالگرہ کی خوشیوں بھری تقریب گھر میں جاری تھی جس کیلئے آن لائن پیزا ، شوارما اور کیک منگوا کر پوری فیملی نے کھایا جس کے بعد اچانک سب کی طبیعت خراب ہوگئی۔

طبیعت خراب ہونے پر تشویشناک حالت میں تمام 5 بچوں کو چلڈرن ہسپتال جبکہ میاں بیوی کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا ، بد قسمتی سےجس ننھی پری ماہنور کی سالگرہ تھی وہ ہسپتال میں دم توڑ گئی جس کے چند گھنٹے بعد زیر علاج 6 سالہ ایمان فاطمہ بھی دنیا فانی سے کوچ کرگئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق زیر علاج 13سالہ ایمن، 11 سالہ ہاشم ، 4سالہ جنت اور 4 سالہ ہادیہ کی حالت اب بھی انتہائی تشویشناک ہے تاہم والدین کی صحت پہلے سے بہترہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نے واقعہ سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے، ذمہ داروں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس دلخراش واقعہ کی بعدڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے واقع کانوٹس لیتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو فوڈ شاپ پر جاکر خوراک کے سیمپل لینے اور تجزیے کیلئے لیب بھجوانے کا حکم دیا جبکہ ہسپتال میں متاثرہ خاندان اور ڈاکٹرز سے معلومات لیکر رپوٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔