
ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا باضابطہ اعلان وزیراعظم شہباز شریف آئندہ چند روز میں خود کریں گے۔
انتظامیہ کے مطابق حکومت کا یہ اقدام عوامی مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے، مہنگائی کی موجودہ لہر میں ہر ممکن ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح بن ہے۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ٹی وی فیس کی مد میں ہر ماہ صارفین سے ڈیڑھ ارب روپے جبکہ سالانہ تقریباً 16 ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ فیس پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی مالی معاونت کیلئے بجلی کے بلوں میں شامل کی گئی تھی، تاہم اب اسے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے انتظارمیں لوگوں کے لیے خوشخبری
دوسری جانب عام شہریوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ فیس کی رقم فی صارف کیلئے معمولی نظر آتی ہے، مگر مجموعی طور پر یہ ایک بڑا بوجھ بن چکی تھی، خاص طور پر کم آمدنی والے طبقے کیلئے یہ مشکل کا باعث تھی۔ حکومت کے اس فیصلے سے کروڑوں صارفین کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔
عوامی حلقوں کی جانب سے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ حکومت آئندہ بھی اس قسم کے مزید ریلیف اقدامات جاری رکھے گی۔