
ذرائع کے مطابق انہوں نے اس معاملے پر پارٹی کا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکینڈل سے پارٹی اور حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے، اس لیے اصل ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے۔
ذہن نشین رہے کہ یہ اہم ہدایت بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات میں دی گئی، جس کی اندرونی تفصیلات اب سامنے آئی ہیں۔
ملاقات میں عمران خان نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے فوری اور شفاف اقدامات کرے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے ملاقات پھر آئی ایم ایف پروگرام میں تعاون،علی امین
ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے بلین ٹری منصوبے کو دوبارہ فعال کرنے اور موسمیاتی تبدیلی (کلائمیٹ چینج) پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت بھی دی۔ انہوں نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان اہم شعبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
بیرسٹر سیف نے بھی تصدیق کی ہے کہ ملاقات میں کوہستان اسکینڈل، صوبائی بجٹ اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
خیال رہے کہ کوہستان اسکینڈل کیوجہ سے حالیہ دنوں میں کے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔