پنجاب میں کوڑا فیس لاگو کرنے کی تیاریاں مکمل
سھترا پنجاب منصوبے کے تحت کوڑا فیس لاگو کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں
پنجاب حکومت نے سھترا پنجاب منصوبے کے تحت کوڑا فیس لاگو کرنے کی تیاری کی ہے/ فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) سھترا پنجاب منصوبے کے تحت کوڑا فیس لاگو کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ پنجاب بھر میں گھروں اور کاروباری افراد سے ماہانہ صفائی فیس وصول کی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق کوڑا کلیکشن فیس یکم جولائی سے نافذ ہونے کا امکان ہے۔ کوڑا فیس نئے مالی سال کے آغاز سے شروع کی جائے گی۔ شہری علاقوں میں 5 مرلہ تک گھروں پر 300 روپے، 5 سے 10 مرلہ پر 500 روپے ماہانہ صفائی فیس لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 49 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا فیصلہ

شہری علاقوں میں 10 مرلہ سے ایک کنال گھروں پر 1,000 روپے، ایک سے دو کنال پر 2,000 روپے فیس عائد ہوگی۔ دو کنال سے بڑے گھروں پر 5,000 روپے ماہانہ صفائی فیس وصول کی جائے گی۔ پنجاب کے تمام تجارتی علاقوں میں دکانوں پر 500 روپے ماہانہ صفائی فیس لی جائے گی۔

درمیانے کاروبار پر 1,000 روپے جبکہ فیکٹریوں اور بڑے کاروباروں پر 3,000 روپے ماہانہ فیس رکھی گئی ہے۔ دیہی علاقوں میں 2 سے 5 مرلہ گھروں پر ماہانہ 200 روپے صفائی فیس عائد کی گئی ہے۔ دیہی علاقوں میں 10 مرلہ یا زائد گھروں پر ماہانہ 400 روپے صفائی فیس  وصول کیا جائے گا۔

 دیہی علاقوں میں چھوٹے کاروبار پر 300 روپے، درمیانے پر 700 اور بڑے صنعتی یونٹس پر 1,000 روپے ماہانہ فیس رکھی گئی ہے۔ یکم جولائی سے تمام علاقوں میں گھر گھر کچرا اکٹھا کرنے کی سہولت شروع ہو جائے گی۔