
جلد ہی حکومت کی طرف "اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ" کے نام سے نئی موبائل ایپ کا آغاز کرے گی۔ اس فیصلے کا مقصد عوام کو خود اپنے میٹر کی ریڈنگ جمع کرانے کا اختیار دینا ہے تاکہ اضافی بل اور اس جیسے تمام مسائل کا ایک بہتر حل ممکن بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں گرد آلود طوفانوں کی پیش گوئی، الرٹ جاری
ذرائع کے مطابق ایپ کے ذریعے صارفین اپنے بجلی کے میٹر کی تصویر خود اپ لوڈ کر سکیں گے، جس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ وار بل جاری کر دیا جائے گا۔ وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نظام سے صارفین کو نہ صرف سہولت حاصل ہوگی بلکہ عملے کی کوتاہیوں اور شکایات میں بھی بتدریج کمی واقع ہوگی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت عوامی مفاد کے لیے ایسے اقدامات کر رہی ہے جو براہِ راست انہیں ریلیف فراہم کریں۔ انہوں نے امید کا اظہا کیا کہ اس ایپ سے بجلی کے شعبہ جات میں شفافیت کو ترقی حاصل گی اور صارفین کا اعتماد بحال ہوگا۔ یہ ایپ شروع میں فقط چند منتخب علاقوں میں آزمائشی طور پر متعارف کرائی جائے گی، اگر مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں تو اسے ملکی سطح پر نافذ کیا جائے گا۔
عوامی حلقوں کی جانب سے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے، اور ماہرین نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوا تو بجلی کے نظام میں ایک مثبت تبدیلی آئے گی۔