
تفصیلات کے مطابق، مومنہ باسط جو کہ پی ٹی آئی کی ایک متحرک اور جانی پہچانی شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں معروف بزنس مین مبشر حیات کے ساتھ نکاح کر لیا۔ مبشر حیات نہ صرف ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہیں بلکہ وہ مختلف بڑے منصوبوں کے بانی اور سرکردہ رہنما بھی ہیں۔
مبشر حیات "ارتھ لنک آفیشل" کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ہیں، جو کہ رئیل اسٹیٹ اور ترقیاتی منصوبوں میں ایک معتبر نام سمجھا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ "The Grand PK Official" نامی ماسٹر برانڈ کے خالق بھی ہیں، جو پاکستان میں جدید طرزِ زندگی کے منصوبوں کے حوالے سے مشہور ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں، وہ "Mega City GK" کے شریک بانی بھی ہیں، جو ایک ابھرتا ہوا میگا ہاؤسنگ پراجیکٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا بانی سے ملاقات نہ کرانے پر جلد لائحہ عمل دینے کا اعلان
مومنہ باسط نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپنی مدت کے دوران نوجوانوں، خواتین کے حقوق اور تعلیم کے فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کیا۔ ان کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں اور پارٹی کارکنان کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
شادی کی تقریب ایک نجی و باوقار انداز میں منعقد ہوئی جس میں خاندان کے قریبی افراد اور قریبی دوست شریک ہوئے۔ عوام اور مداحوں کی جانب سے اس نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔