پی ٹی آئی میں شمولیت ؟ محمد زبیر نے خاموشی توڑ دی

سابق گورنر سندھ محمد زبیر /فائل فوٹو
June, 13 2025
(ویب ڈیسک) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کے حوالے سے خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
محمد زبیر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں نہیں جا رہا، مجھے نہیں معلوم کون یہ افواہیں اڑاتا ہے، کچھ ن لیگ اور کچھ پی ٹی آئی والے افواہیں پھیلاتے ہوں گے۔ افواہیں پھیلنے کے بعد مجھ سے ن لیگ کے دوست رابطہ کرتے ہیں اور پی ٹی آئی میں جانے سے روکتے ہیں ان سے پھر کہتا ہوں مجھے واپس پارٹی میں لے لیں لیکن وہ دوست کہتے ہیں کہ ن لیگ میں واپسی کے دروازے بند ہیں، میں دوستوں کو کہتا ہوں کہ آپ چاہتے ہیں میں سیاست نہ کروں۔
یہ بھی پڑھیں: سیف الملوک، سمیع اللہ کی کامیابی کیخلاف الیکشن پٹیشنز خارج
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ ریلیاں جلسے کرتی تھی رہنما سخت بیانات بھی دیتے تھے لیکن ان کے جلسے کو کبھی پولیس نے نہیں روکا، پشاور سے بیانات آتے ہیں اور چھاپے لاہور، کراچی میں پڑتے ہیں۔