خاوند کے سامنے بیوی سے زیادتی کے 3 ملزم مقابلے میں ہلاک
حافظ آباد کے علاقہ مانگٹ اونچا میں خاوند کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کے 3 ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگئے
حافظ آباد کے علاقہ مانگٹ اونچا میں خاوند کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کے 3 ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوئے/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) حافظ آباد کے علاقہ مانگٹ اونچا میں خاوند کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کے 3 ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگئے۔

سی سی ڈی پولیس کے مطابق اطلاع پر جریاں کے قریب اجتماعی ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ایک بلڈنگ میں موجود ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی اپنے دفاع میں فائرنگ کی، اس دوران اجتماعی زیادتی کے تین ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج کا آئینی راستہ استعمال کریں گے: علی امین گنڈا پور

ہلاک ہونے والے ملزمان خاور، اکرام مانگٹ اور لئیق نے میاں بیوی کواسلحہ کے زور یرغمال بنا کر گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کی تھی اور ایک ساتھی چاند اجتماعی زیادتی کی ویڈیو بناتا رہا تھا۔ ملزموں نے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل کی تو ڈی پی او عاطف نذیر نے سخت ایکشن لیتے ہوئے تھانہ کسو کی میں 8 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا تھا، ملزم فرار ہوگئے تھے۔