
تفصیلات کے مطابق، وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی قوی لال مسجد کے ایک کمرے میں کچھ افراد کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ اسی دوران لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز وہاں پہنچے اور انتہائی غصے میں مفتی قوی کو مخاطب کرتے ہوئے سخت جملے ادا کیے۔ مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ "اگر تم دوبارہ اس مسجد میں آئے تو تمہارا برا حال کر دوں گا۔"
مولانا عبدالعزیز نے وہاں موجود لوگوں کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "اس کو یہاں کس نے بلایا ؟ یہ ایک بدکردار انسان ہے، اسے جہاں دیکھو کوڑے مارو۔" ان کے اس سخت مؤقف اور الفاظ نے ماحول کو کشیدہ بنا دیا اور ویڈیو میں موجود افراد بھی اس صورت حال سے حیران دکھائی دیے۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا، اور دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں افراد نے یہ ویڈیو دیکھی اور اس پر تبصرے شروع کر دیے۔ کچھ لوگوں نے مولانا عبدالعزیز کے رویے کو سخت اور غیر مناسب قرار دیا جبکہ کچھ نے ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد جیسے مقدس مقام پر کردار کی پاکیزگی ضروری ہے۔
Mufti Abdul Qawi was ordered to get out of the Lal Masjid by Maulana Abdul Ghazi.
— ☪︎ Meem ✶⁀➷ (@FiltrationTime) May 16, 2025
In the clip, Maulana Abdul Ghazi alerted others that Abdul Qawi is creating a new deen and warned him that if he entered Lal masjid again, the repercussions would be severe.#KickKufrOut pic.twitter.com/Yz1WYhGmbm
مفتی قوی جو اس سے قبل بھی مختلف تنازعات اور متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں، اس واقعے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم، سوشل میڈیا پر ان کے سابقہ رویوں اور بیانات کو بنیاد بنا کر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
لال مسجد ماضی میں بھی سخت گیر مؤقف اور مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہی ہے۔ اس واقعے نے ایک بار پھر مسجد اور اس کے خطیب کو عوامی بحث کا مرکز بنا دیا ہے، اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا مفتی قوی اس واقعے پر کوئی قانونی یا عوامی ردعمل دیتے ہیں یا نہیں۔