پاک فوج کا دندان شکن جواب، بھارت نے شکست تسلیم کرلی
بھارت کی بزدلانہ کارروائی پر پاکستانی فوج کے بھرپور جواب کے بعد بھارت نے شکست تسلیم کرلی۔
سکرین گریب
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) بھارت کی بزدلانہ کارروائی پر پاکستانی فوج کے بھرپور جواب کے بعد بھارت نے شکست تسلیم کرلی۔

6 اور 7 مئی کی درمیانی بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا، بھارتی میزائلوں نے 6 مقامات کو نشانہ بنایا جس میں 26 عام شہری شہید جبکہ 46 زخمی ہوئے، بھارت نے بزدلانہ اقدام اٹھاتے ہوئے رات کی تاریکی میں پاکستان نے 6 شہروں میں مساجد اور گھروں کو نشانہ بنایا۔

افواج پاکستان نے دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے ٹھیک 5 منٹ بعد بھارت کا پہلا طیارہ مار گرایا جبکہ مجموعی طور پر پاکستان ایئرفورس کے بہادر جوانوں نے 5 بھارتی طیاروں کو مارگرایا جس میں تین رافیل طیارے بھی شامل تھے جن پر بھارت کو بہت ناز تھا۔

پاک افواج نے جوابی کاروائی میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر دیا۔ نکیال، جولی، بڈوری پیرکنٹھی اور تتہ پانی سیکٹر میں پاکستانی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد بھارتی فوجی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان کے بعد بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا، سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے، عالمی قوانین مذہبی اور مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتے، بھارتیوں کو موت کا ڈر اور ہمیں شہادت کی آرزو ہے، ابھی ہم نے جوابی کارروائی کی ہے، بھارت کو سخت جواب کیلئے وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.09 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,944 ▼ 3,510
Gold 22K Per Tola 394,116 ▼ 3,218
Gold 21K Per Tola 376,201 ▼ 3,072
Gold 18K Per Tola 322,458 ▼ 2,633
Silver Per Tola 6,270 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,705 ▼ 26.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں