
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 76 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 55 ہزار کیوسک ہے۔ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 48 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 90 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 76 ہزار کیوسک ہے۔
ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 37 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 28 ہزار 600 کیوسک ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 35 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 35 ہزار 400 کیوسک ہے۔ تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1433.61 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 3 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1133.70 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 11 لاکھ 28 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ ریزر وائر میں آج پانی کی سطح 644.40 فٹ اور پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 24 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریز وائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 18 لاکھ 55 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔