
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دکان میں گیس بھرنے کا عمل جاری تھا کہ اچانک سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ بھڑک اُٹھی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے اس حادثے میں مجموعی طور پر 10 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
دوسری جانب مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی طور پر یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سلنڈر میں احتیاطی تدابیر کی کمی کے باعث یہ دھماکہ ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی ہے اور متاثرہ خاندانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پولیس اور ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ اس طرح کے حادثات کی روک تھام کیلئے مزید احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔