نادرا کی جانب سے جاری ہدایت نامہ میں بتایا گیا ہے کہ شناختی کارڈ بنوانے کیلئے اصل دستاویزات ساتھ لائیں، بے فارم، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کیلئے فوٹو کاپی وغیرہ لانا ضروری نہیں، بطور ضمانت شناختی کارڈ لینے یا دینے کی قانون کوئی حیثیت نہیں ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری کردہ نئے ہدایت نامہ کے مطابق شناختی کارڈ یا دیگر رجسٹریشن کے عمل کے دوران اصل دستاویزات ہمراہ لانا لازمی ہے، جبکہ فوٹو کاپی کی شرط صرف مخصوص صورتوں میں ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں واضح کیا گیا کچھ جعلساز عناصر شہریوں کو انعام، مالی فائدے یا دیگر لالچ دے کر ان کی شناختی معلومات، فنگر پرنٹس یا بائیومیٹرک ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جو کہ سنگین جرم ہے۔ عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا ایجنٹ کو اپنی ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔
مزید یہ کہ نادرا نے وضاحت کی ہے کہ بطور ضمانت شناختی کارڈ دینا یا لینا قانونی طور پر بے معنی ہے۔ اس عمل کا نہ نادرا کے نظام میں کوئی جواز ہے اور نہ ہی قانون میں کوئی حیثیت۔ لہٰذا شہریوں کو ایسے کسی مطالبے یا تجویز کو سختی سے رد کرنا چاہیے۔
نادرا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نادرا سینٹرز پر صرف اصل دستاویزات لے کر آئیں اور کسی بھی قسم کی جعلی یا اضافی دستاویزات سے گریز کریں۔ شہریوں کی سہولت اور سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے نادرا نے ہدایت نامہ سینٹرز میں نمایاں طور پر آویزاں کر دیا ہے تاکہ ہر فرد بآسانی اسے پڑھ سکے۔
نادرا کا کہنا ہے کہ شناختی معلومات کا تحفظ ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے ذرا سی لاپرواہی بڑی مشکل کا باعث بن سکتی ہے۔