سینیٹر پلوشہ خان کے والد انتقال کر گئے
Palwasha Khan father death
فائل فوٹو
چارسدہ: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان کے والد محترم انتقال کر گئے۔

ان کے انتقال کی خبر سے سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ بدھ 16 اپریل 2025 کو چارسدہ میں ادا کی جائے گی، جس میں عزیز و اقارب، دوست احباب، سیاسی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

اہلِ علاقہ نے مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نفیس، بااخلاق اور سماجی خدمات میں پیش پیش رہنے والی شخصیت تھے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت، اراکینِ پارلیمنٹ اور پارٹی رہنماؤں نے سینیٹر پلوشہ خان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین۔