ایسا نہ ہو صوبائی حکومت اور تنظیم علیحدہ ہو جائے،جنید اکبر
Junaid Akbar
فائل فوٹو
پشاور:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں آزادی حاصل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کینٹ چوک میں کارکنان  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ سیاسی جبر کے ساتھ ہے، ہم اب آئیں گے دیکھتے ہیں کون بھاگتا ہے،  جتنے بھی مقدمات درج کرنے ہیں کرلیں، ہم اس دفعہ بتائیں گے کہ کس سے واسطہ پڑا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما نے کہا کہ بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا نام مٹانے والے خود ختم ہوجائیں گے، احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے، ہم نے ریاستی جبر برداشت کیا جیلوں میں بھی گئے، ہمیں اس فسطائیت کی حکومت سے کسی بھی قسم کی توقع نہیں، حکومت خود قانون نہیں مان رہی اور بارہا آئین کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

صوبائی صدر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ہماری عزت نہیں کرتا تو ہم بھی اس کی عزت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نفرت کے بیج کون بو رہا ہے ڈنڈے سے محبت نہیں آئے گی، عمران خان جب تک نفرت کرتے رہیں گے ہماری نفرت بھی برقرار رہے گی، بڑے بڑے فرعون آئے اور چلے گئے، جب یوتھ نکلے گی تو انہیں کوئی نہیں روک سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رضا مندی نہ ہو مائنز اینڈ منرل ایکٹ پاس نہ کیا جائے ورنہ ایسا نہ ہو صوبائی حکومت اور صوبائی تنظیم علیحدہ ہوجائے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.05 ▼ 0.62
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.77 ▼ 1.40
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.96 ▼ 1.91
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.27 ▼ 0.94
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.71 ▼ 0.16
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں