عمران خان کی عدالت میں پیشی، خصوصی سیکیورٹی گارڈز طلب
Ex prime minister of Pakistan and founder of PTI Imran Ahmad Khan Niazi
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل حکام نے بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سیکیورٹی گارڈز طلب کرلیے۔

اس حوالے سے جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے ایک خط متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو ارسال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کو 15 اپریل کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ کے حکم پر ان کے روبرو پیش کیا جانا ہے۔

عمران خان کیخلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر نوعیت کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں زیرِ سماعت ہیں، جن پر عدالت کی جانب سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ذاتی پیشی لازمی قرار دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان ایک اہم اور ہائی پروفائل قیدی ہیں، جنہیں پیشی کے دوران کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچانے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔ اسی تناظر میں عدالت میں پیشی کے موقع پر اضافی سیکیورٹی گارڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔