علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت میں 17 مئی تک توسیع

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان/ فائل فوٹو
April, 12 2025
لاہور: (سنو نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔
وکلا نے علیمہ خان اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا کہ علیمہ خان اور عظمی خان نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنی ہے۔ عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کر دی جبکہ جج ارشد جاوید رخصت پر ہونے کی وجہ سے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ عدالت نے علیمہ خان اورعظمی خان کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کر رکھی تھی، گزشتہ سماعت پر دونوں عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025