خیبرپختونخوا: پولیس سرٹیفکیٹ بنوانے کی فیس مقرر
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پولیس سرٹیفکیٹ بنوانے کی فیس مقرر کر دی گئی
خیبرپختونخوا حکومت/ فائل فوٹو
پشاور: (سنو نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پولیس سرٹیفکیٹ بنوانے کی فیس مقرر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کلیرنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور ویزا کلیرنس کے لئے 3 ہزار روپے سرکاری فیس مقرر کر دی گئی۔ کرایہ داری فارم کی فیس 2 ہزار، بیرون ملک جانے کے لئے پولیس کلیرئنس سرٹیفکیٹ کی فیس 3 ہزار روپے ہوگی۔

 

سرکاری ملازمت کی ویریفکیشن فیس ایک ہزار جبکہ ویزا پراسیس کی تصدیق کی بھی فیس مقرر کر دی گئی۔ اس سے قبل پشاور پولیس لائن اور پال آفس یعنی پولیس اسسٹنس لائن سے یہ تمام سہولیات شہریوں کو مفت مسیر آتی تھیں۔ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد پہلی بار شہریوں پولیس ویریفکیشن یا ویزا سمیت تصدیقی سرٹیفکیٹ کی فیس ادا کریں گے۔