
محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اپریل سے ملک کے بیشتر علاقوں کی فضا میں ہوا کا دباؤ زیادہ ہوگا جس سے ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہیں گے۔ 14 اپریل سے ملک کے بیشتر جنوبی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔
ملک کے جنوبی علاقوں سندھ، جنوبی پنجاب اور بلو چستان میں 13 سے 18 اپریل کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں (وسطی و بالائی پنجاب)، اسلام آباد، خیبرپختونخوا کشمیر، گلگت بلتستان میں 14 سے 18 اپریل کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران راتیں بھی گرم ہوں گی، گرمی کی لہر کے باعث آندھی جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کر دیا۔ گرمی کی لہر کی وجہ سے عوام الناس بالخصوص بچوں خواتین اور بزرگ شہری احتیاط کریں۔
دن کے دوران دھوپ میں کم سے کم نکلیں اور پانی کا استعمال کریں۔ کاشتکار حضرات گندم کی فصل کے معاملات موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں اور اپنے جانوروں کو گرم موسم سے محفوظ رکھیں۔ 14 سے 18 اپریل کے دوران شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ پگلنے کی شرح کو بڑھا سکتا ہے۔ آلود ہوائیں اندھی کے باعث کمزور انفراسٹرکچر مثلا بجلی کے کمبے درخت گاڑیاں اور سولر پینل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور گرمی کی لہر کی وجہ سے کسی خوشگوار واقع سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔



