
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی عید مبارک، حکومتوں میں کوتاہیاں ہیں کمی ہیں لیکن مار دوں گا کاٹ دوں گا کی سیاست کو ختم کریں، میری دعا ہے بانی پی ٹی آئی جب بھی باہر نکلیں ایک مثبت سوچ کے ساتھ نکلیں، اللہ ان کو بھی عقل دے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اپنا وطن ہے پاکستان ہے، کینال کوئی منظور نہیں ہوا کینال منظور کس نے کرنا ہے، پیپلزپارٹی اور حکومت سندھ دریائے سندھ پر کسی بھی قسم کے کینال کے خلاف مرتے دم تک رہیں گے، کینال نہیں بنے گے، کینال نہیں بننے دینگے، آپ کوئی اور ٹیکنالوجی استعمال کرلیں خوشی ہوگی، محسن نقوی نے پنجاب میں آرٹیفیشل رین کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب سے بڑے فورم پر زرداری صاحب نے کہا کہ میں کینالز کو سپورٹ نہیں کرسکتا، آئین میں پریذیڈنٹ کا رائیٹ ڈسپنسری بنانے کا نہیں تو کینال کیسے بنائینگے، پیپلزپارٹی اور چئیرمین صاحب سمجھتے ہیں کہ اس وقت پبلک کے ساتھ ہمیں کھڑا ہونا ہے، وزیراعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مداخلت کر کے اعلان کریں کہ یہ پراجیکٹ ختم کیا جاتا ہے یہ نہیں بنے گا۔