
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نواب شاہ میں عید منائیں گے جبکہ خاتون اول آصفہ بھٹوزرداری بھی نواب شاہ پہنچ گئیں، وزیراعظم شہبازشریف ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کریں گے جبکہ لیگی قائد میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جاتی امرا میں عید گزاریں گے ۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان اور سپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق لاہور میں نماز عید ادا کریں گے جبکہ جبکہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ آبائی شہر نواب شاہ میں عید کی نماز پڑھیں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ اور مولانا فضل الرحمان اپنےآبائی علاقےڈی آئی خان عبدالخیل میں نمازعید اداکریں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آبائی علاقے سیہون شریف اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی میر غلام مصطفی شاہ اپنےحلقے میں عیدمنائیں گے،گورنر سندھ کامران ٹیسوری کراچی کے پولو گراؤنڈ اورمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت بھی اسی گراؤنڈ میں عید کی نماز ادا کرےگی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ڈی آئی خان میں نماز عید ادا کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان بونیر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہری پور اور پرویز خٹک نوشہرہ میں عیدالفطر کی نماز عید ادا کریں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی عیدالفطر کی نماز لاہور، وزیر دفاع خواجہ آصف سیالکوٹ، وزیرخارجہ اسحاق ڈار لاہور جبکہ حمزہ شہاز شریف ماڈل ٹاؤن لاہور میں عید کی نماز پڑھیں گے، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ عید کی نماز فیصل آباد میں ادا کریں گے، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی فیصل آباد میں نماز عید پڑھیں گے۔
گورنر بلو چستان جعفرخان مندوخیل عید الفطر سعودی عرب میں منا رہے ہیں جبکہ قائم مقام گورنربلو چستان عبد الخالق اچکزئی اپنے آبائی علاقے چمن ،وزیراعلیٰ بلوچستان سر فراز بگٹی آبائی گاؤں بیکڑ جبکہ صوبائی وزیر صادق عمرانی ڈیرہ مراد جمالی اور صوبائی وزیر میرظہوراحمد بلیدی کوئٹہ میں عید منائیں گے۔
پارلیمانی سیکر یٹری میرلیا قت علی لہڑی ، رکن بلوچستان اسمبلی شیخ زرک خان مندوخیل اور چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ جسٹس اعجاز سواتی کوئٹہ میں عیدالفطر منائیں گے۔