
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات خشک موسم میں گزرنے کی توقع ہے، آئندہ دو سے تین روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہریوں کو گرمی اور خشک موسم سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید برآں کراچی میں بھی آج رات اور صبح کے اوقات میں خنکی محسوس کی گئی ہے، اور شمال مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت کم ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم، خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، آج 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان بھی موجود ہے۔