عید الفطر سے قبل عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل پہنچ گیا
Ex prime minister of Pakistan and founder of PTI Imran Ahmad Khan Niazi
سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان/فائل فوٹو
راولپنڈی:(ویب ڈیسک)عید الفطر سے قبل بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کے سامنا میں عید پر پہننے کیلئے چار جوڑے نئے کپڑے، جوتے اور ویسٹ کوٹ جیل بھیجے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلم شاہ نامی شخص عمران خان کے کپڑے لے کر اڈیالہ جیل پہنچا۔ اسلم شاہ نے گیٹ 5 سے عمران خان کا سامان جیل کے اندر منتقل کیا۔ جیل انتظامیہ کو عمران خان کا سامن  حوالے کیا گیا۔ یہ سامان عید کے موقع پر ان کیلئے پہنچایا گیا ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق یہ سامان عمران خان کی جیل میں موجودگی کے دوران عید کے دنوں میں ان کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بھیجا گیا ہے۔