سندھ کی معروف سیاسی شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

معروف سیاسی شخصیت شیراز ڈیتھو ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہونے کا اعلان کر رہے ہیں
March, 29 2025
کراچی: (ویب ڈیسک) مٹیاری ضلع کی معروف سیاسی شخصیت و سابق چئیرمین وڈیرو خُداڈنو ڈیتھو کے صاحبزادے شیراز ڈیتھو نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق شیراز ڈیتھو نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ سے ملاقات کے موقع پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مٹیاری ضلع کی معروف سیاسی شخصیت و سابق چئیرمین وڈیرو خُداڈنو ڈیتھو کے صاحبزادے شیراز ڈیتھو کو تحریک انصاف میں شُمولیت پر خوشُ آمدید کہتے ہیں، شیراز ڈیتھو نے عنقریب مٹیاری میں بڑے جلسہ میں شمولیت کی دعوت دی ہے، بھرپور شرکت کی جائیگی۔
طارق شیخ نے تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میری اپنی پہلی پارٹی پاکستان تحریک انصاف میں واپسی ہو رہی ہے، انشاءاللہ پھر سے حلیم عادل شیخ کی قیادت میں عمران خان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔