شیر افضل مروت کو علی امین گنڈاپور کی چھٹی کا اندیشہ
رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اندیشہ ہے کہ علی امین گنڈاپور کی چھٹی ہوجائے گی
رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) شیر افضل مروت/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اندیشہ ہے کہ علی امین گنڈاپور کی چھٹی ہوجائے گی۔

  شیر افضل مروت نے ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت متوقع احتجاج موخر کر دے گی، علی امین کی چھٹی وہی لوگ کرائیں گے جو دیگر لوگوں کی چھٹی کرا رہے ہیں، علی امین، علیمہ خان،بشریٰ بی بی کی گڈبکس میں نہیں،میں بھی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی آفر قبول کر کے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کو فیس سیونگ مل جائے گی۔ پی ٹی آئی کو قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی میں جانا چاہیے تھا، اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ غیر منتخب لوگوں کا تھا۔