پاکستان تحریک انصاف کی سُنی گئی
لاہور ہائیکورٹ نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی جلد مرکزی کیس پر سماعت کروانے کی متفرق درخواست منظور کرلی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)/ فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی جلد مرکزی کیس پر سماعت کروانے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اکمل خان باری کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی مین درخواست سماعت کے لیے زیر التوا ہے، استدعا ہے عدالت مین کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے۔

 لاہور ہائیکورٹ نے جلسے کی اجازت کے مین کیس کو 4 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔