ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل امتحانات کے نتائج کا اعلان

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
March, 25 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پیر کے روز ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
45 میڈیکل کالجوں کے 5425 امیدواروں نے شرکت کی، 4687 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ 728 ناکام ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 86.56 فیصد رہا۔
عزیز فاطمہ میڈیکل کالج فیصل آباد کے حسان امتیاز نے 900 میں سے 826 نمبر لیکر پہلی، شیخ خلیفہ بن زید النہیان میڈیکل کالج لاہور کے اسد علی نے 817 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ عزیز فاطمہ میڈیکل کالج فیصل آباد کی آمنہ مفتی نے 804 نمبر لیکر تیسری پوزیشن لی۔
ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق تمام نتائج یونیورسٹی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔