گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
Weather Forecast Pakistan
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، تاہم اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، اور بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔ سندھ میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم زیریں سندھ کے بعض علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور شیخوپورہ میں بھی کچھ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی بارش کی توقع ہے۔

خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کی بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، خصوصاً چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مردان، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر اور وزیرستان میں بارش کی شدت زیادہ ہو سکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مطلع ابر آلود رہے گا اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.21 ▲ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.28 ▼ 0.45
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.80 ▼ 0.72
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.82 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,153 ▼ 825
Gold 22K Per Tola 416,307 ▼ 756
Gold 21K Per Tola 397,384 ▼ 722
Gold 18K Per Tola 340,615 ▼ 619
Silver Per Tola 6,933 ▲ 49
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▲ 13.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.05 ▲ 2.91
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں