
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی پنجاب میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں 16 مارچ تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔
علاوہ ازیں کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ کراچی میں آج موسم نسبتاً بہتر رہنے کی امید ہے اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
مزید برآں چلاس اور گرد و نواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، اور دیامر کے دورافتادہ علاقوں میں بھی برفباری ہو رہی ہے، جبکہ بابوسر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ اور نانگا پربت کے علاقوں میں بارشیں دوبارہ شروع ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے شہروں میں بارشوں اور ژالہ باری کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔