عمران خان کی ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان/ فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے متفرق درخواستیں دائر کر دیں۔ عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس اور دیگر مقدمات میں متفرق درخواستیں دائر کیں۔

درخواست میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس پر 16 جنوری کو سماعت ہوئی تھی، پولیس کو نوٹس جاری ہونے کے بعد درخواست ضمانتیں سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوئیں۔

 

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ درخواست ضمانتوں کو فوری طور پر سماعت کیلئے مقرر ہونا چاہیے، متفقہ قانون ہے کہ نہ صرف انصاف ہونا چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے، عدالت 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں درخواست ضمانتوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرے۔


         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.21 ▲ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.28 ▼ 0.45
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.80 ▼ 0.72
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.82 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,153 ▼ 825
Gold 22K Per Tola 416,307 ▼ 756
Gold 21K Per Tola 397,384 ▼ 722
Gold 18K Per Tola 340,615 ▼ 619
Silver Per Tola 6,933 ▲ 49
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▲ 13.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.05 ▲ 2.91
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں