وفاقی ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کی منظوری

وزارت خزانہ وفاقی ملازمین کو آئندہ مالی سال 2026 4-2025 بجٹ میں بنیادی تنخواہ کے مساوی 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے پر رضامند ہوگئی/ فائل فوٹو
March, 11 2025
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت خزانہ وفاقی ملازمین کو آئندہ مالی سال 2026 4-2025 بجٹ میں بنیادی تنخواہ کے مساوی 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے پر رضامند ہوگئی اور منظوری دے دی۔
مذکورہ الاؤنس ان وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین کو ملے گا جو اس سے قبل 40 فیصد، 25 فیصد اور 15 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس لے رہے ہیں، سپیشل تنخواہ اور بنیادی تنخواہ کے مساوی سپیشل الاؤنس لینے والے ملازمین کو مذکورہ 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس نہیں دیا جائے گا۔
وزارت خزانہ نے وفاقی ملازمین کو فوری طور پر 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے سے انکار کر دیا اور بجٹ2026 -2025 میں ملازمین کی تنخواہوں میں بنیادی تنخواہ کے مساوی 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کی منظوری دی ہے۔