رمضان اور عید پر مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی پیکیج کا علان
خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان اور عید کے موقع پر مستحق خاندانوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کر دیا
خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان اور عید کے موقع پر مستحق خاندانوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
پشاور: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان اور عید کے موقع پر مستحق خاندانوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کر دیا۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے مطابق 10 لاکھ سے زائد خاندانوں کو 10 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ یہ رقم بینکوں اور آن لائن ٹرانسفر کی جائے گی۔

مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کے مطابق امدادی رقم 15 رمضان سے پہلے شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق یتیم، دہشت گردی سے متاثرہ افراد اور خواجہ سرا کمیونٹی کو ترجیحی بنیادوں پر پیکج فراہم کیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر بینک اور ڈسبرسنگ چارجز صوبائی حکومت خود برداشت کرے گی خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق یہ اقدام عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ رمضان اور عید کے موقع پر مستحق خاندانوں کو مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔