سکیورٹی فورسز کا ضلع کرک میں آپریشن، 6 خوارج جہنم واصل

سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی (فائل فوٹو)
February, 21 2025
راولپنڈی: (سنو نیوز) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں کارروائی کرکے 6 فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر خیبرپختونخوا کےضلع کرک میں آپریشن کیا جس میں فتنہ الخوارج کےٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
ضرور پڑھیں