یاسمین راشد نے چیف جسٹس پاکستان کو دوسرا خط لکھ دیا

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد/ فائل فوٹو
February, 21 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کے نام خط لکھ دیا۔ یاسمین راشد کی جانب لکھا گیا کہ یہ میرا چیف جسٹس پاکستان کو دوسرا خط ہے۔
یاسمین کی جانب سے لکھا گیا کہ گزشتہ تین سال سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور ہمارے خلاف دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں جبکہ میری 75 سال عمر ہے اور میں 22 ماہ سے جیل میں ہوں۔
خط میں لکھا گیا کہ عام انتخابات 2024 میں مجھے ہرادیا گیا جس کے بعد میں نے الیکشن ٹربیونل میں کیس دائر کیا لیکن اس کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
خط میں مزید لکھا گیا کہ خواتین اپنے حقوق کے لیے آپکی طرف دیکھ رہی ہیں۔
ضرور پڑھیں