پرویز خٹک جے یو آئی میں شامل، کل باقاعدہ اعلان کریں گے
سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ کل ( 22 فروری کو) کریں گے
سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ کل ( 22 فروری کو) کریں گے۔

پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور جمیعت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات میں پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان طویل مشاورت ہوئی۔ پرویز خٹک 22 فروری کو مانکی شریف نوشہرہ میں مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ چھوٹے بھائی لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرنے جا رہا ہوں، لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرنے سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیاقت خٹک جے یو آئی پلیٹ فارم سے سیاست کر رہے ہیں، اس لئے مولانا کو اعتماد میں لیا، 22 فروری کے جلسے میں مستقبل کی سیاست کا اعلان کروں گا، مولانا فضل الرحمان ملک کی سیاست میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، آئندہ صوبے کی سطح پر سیاسی فیصلے مشاورت سے کریں گے۔