پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور، رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ/ فائل فوٹو
February, 20 2025
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے 120 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لیں اور تمام کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ فیصلہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ گرفتار کارکنوں کو مزید حراست میں رکھنے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔
عدالت نے 120 گرفتار پی ٹی آئی ورکرز کو بیان حلفی پولیس اسٹیشن میں دینے کا حکم دیا کہ وہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے، قائم مقام چیف نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے اور ایک شورٹی جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 26 نومبر کو احتجاج کے دوران پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا تھا، جن کی رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔
ضرور پڑھیں