اڈیالہ جیل سے حوالاتی فرار، 2 افسروں سمیت 6 ملازمین معطل

اڈیالہ جیل/ فائل فوٹو
February, 20 2025
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل سے منشیات فروشی کا ملزم فرارہوگیا، جیل انتظامیہ پورا دن انکوائری کرتی رہی اور مقامی پولیس کو اطلاع دینے میں تاخیر کی گئی۔
غفلت بھرتنے پر دو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 6 ملازمین کو 90 دن کیلئے معطل کر دیا گیا۔ منشیات فروشی کیس کا ملزم بدھ کی صبح موقع پاتے ہی جیل میں تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کے ساتھ بھاگ نکلا جبکہ پولیس کے مطابق فرار ملزم کو اڈیالہ جیل عملے کے حوالے کر دیا تھا جس کے بعد ملزم جیل انتظامیہ کی تحویل سے فرار ہوا۔
شام کے وقت جیل عملے نے حوالاتیوں کی گنتی کی تو ملزم نعمان غائب تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو جیل کی تین چیک پوسٹوں سے جاتے دیکھا گیا، آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے حوالاتی کے فرار کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت بھرتنے پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ الطاف حسین، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سجاد حیدر، ہیڈ وارڈر ریاض، وارڈر عمران خان، عمار ظہور اور شیر زمان کی معطلی کا حکم جاری کر دیا۔
ضرور پڑھیں