پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر جلسہ کیلئے نئی درخواست دیدی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مینار پاکستان جلسے کیلئے نئی درخواست دے دی گئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)/ فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مینار پاکستان جلسے کیلئے نئی درخواست دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر پنجاب اکمل خان باری نے 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی جس میں موقف اپنایا گیا کہ 23 مارچ قرارداد پاکستان کے موقع پر 22 مارچ کو پر امن جلسے کی اجازت دی جائے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا کہ پرامن جلسہ کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، جلسے کا مقصد 23 مارچ کے نظریے کو فروغ دینا ہے۔