ایم این اے نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور / فائل فوٹو
February, 19 2025
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے۔
نواب یوسف تالپور متعدد بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور شہید بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں وفاقی وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ ایک تجربہ کار سیاستدان اور پارٹی کے اہم رہنما تھے۔
رات گئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزرا ء ناصر حسین شاہ اور شرجیل انعام میمن کے ہمراہ نواب یوسف تالپور کی رہائشگاہ پہنچے اور مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نواب یوسف تالپر پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ یوسف تالپور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
علاوہ ازیں انتقال کی اطلاع ملنے پر پی پی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی مرحوم کی رہائشگاہ پہنچ گئی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
ضرور پڑھیں