وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا آئل سیکٹر کو اوپن کرنے کا اعلان
وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے آئل سیکٹر کو اوپن کرنے کا اعلان کر دیا
وزیر پٹرولیم مصدق ملک پریس کانفرنس کرتے ہوئے/ فائل فوٹو
وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا آئل سیکٹر کو اوپن کرنے کا اعلان

شتفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر پرائس کیپ کے ساتھ آئل سیکٹر کو ڈی ریگو لیٹ کر رہے ہیں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مسابقت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کیلئے سستا پٹرول اور ڈیزل بیچیں گی جس سے غریب آدمی کا فائدہ ہوگا۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ بائیو فیول کی پالیسی بھی جلد آرہی ہے اور ٹائٹ گیس پالیسی بھی آئندہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے منظور ہو جائے گی، جس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں ایسے تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی، ہمیں حکومتی پالیسیوں میں لبرلآئزیشن کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں ، معاملات کو نجی شعبے کے حوالے کرنا ہوگا، پی آئی اے کی نجکاری میں ناکامی ہوئی، ہم ایک بار پھر پی آئی اے کی نجکاری شروع کررہے ہیں، ہمیں ملکی وسائل پر انحصار بڑھانا ہے، دقیانوسی اور نوکر شاہی کے طریقوں سے باہر نکلنا ہو گا۔