عدلیہ کو خود مختار ہونا چاہیے، کورٹ کے اندر ایک کورٹ بنا دی: بیرسٹر گوہر علی
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عدلیہ کو خود مختار ہونا چاہیے، کورٹ کے اندر ایک کورٹ بنا دی ہے، 6 کروڑ عوام نے ووٹ دیا یہ سیاسی نظام تباہ ہوچکا ہے
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان لاہور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے / فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عدلیہ کو خود مختار ہونا چاہیے، کورٹ کے اندر ایک کورٹ بنا دی ہے، 6 کروڑ عوام نے ووٹ دیا یہ سیاسی نظام تباہ ہوچکا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے لاہور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے کامیاب سیمینار پر وکلاء کو خراج تحیسن پیش کرتا ہوں، اس 26 ویں ترمیم کے خلاف تحریک بھی یہاں سے کامیاب ہوگی، 26 ویں ترمیم کو پاس کیا گیا، یہ جمہوریت کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔

بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایوان کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، قانون کے مطابق آئینی ترمیم منظور کروانے کے لیے 223 ممبر ہونے چاہیے، آئین میں ترمیم کے لیے ایک سپیشل پروسیجر ہے، یہ ترمیم پاس کروانے میں تمام قوانین کو نظر انداز کیا گیا، ان کے پاس کسی ایوان میں بھی اکثریت  نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کے ووٹ ملا کر بھی ان کی سیٹیں نامکمل تھی، اگر 5 ایم این اے پی ٹی آئی اور اختر مینگل پارٹی ووٹ نہ دیتی تو ترمیم کامیاب نہ ہوتی، ہمشہ یہ کہتے تھے ہماری بات ہوئی لیکن انکو بھی ترمیم کا نہیں پتہ تھا، ہم اسکو نہیں مانتے اس قانون کو اس آئینی ترمیم کو ہماری جماعت نہیں مانتی۔