
ادھر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے )کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی، زین شاہ، ایاز لطیف پلیجو ، سردار عبدالرحیم ،حسنین مرزا نے جی ڈی اے کے سینئر رہنما میر غلام مرتضیٰ جتوئی کو گرفتار کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس پیپلز پارٹی کی مکمل طور پر بی ٹیم بن چکی ہے، آئے روز مخالفین کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کرکے حراساں کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔
رہنماؤں نے مزید کہا کہ غلام مرتضیٰ جتوئی سینئر سیاستدان ہیں جن کو نوشہرو فیروز کی عدالت سے ایک جھوٹے من گھڑت کیس میں بلا جواز گرفتار کیا گیا ہے ہم چیف جسٹس اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میر غلام مرتضیٰ جتوئی کے خلاف من گھڑت ایف آئی آر درج کرنے کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کیا جائے۔
دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن نے بھی غلام مرتضیٰ جتوئی کی گرفتاری کی مذمت کی ۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا کہ سابق وفاقی وزیر کو غیر قانونی طور پر اغوا کیا گیا ہے ،ان کی گرفتاری بنیادی حقوق اور انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے ، وکلا برادری ان کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کرتی ہے ۔