بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی رہنماؤں پر پھٹ پڑے
Chairman PTI Barrister Gohr Ali khan
فائل فوٹو
بونیر:(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بعض پی ٹی آئی رہنما الزام تراشیاں اب بند کردیں، ثبوت ہیں تو میرے پاس لیکر آئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الزامات کے حوالے سے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی کے پاس ثبوت ہیں تو میرے پاس لیکرآئیں،اس کے بعد ایکشن لیا جائیگا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیاسی جماعت ہے،ہم لوگ سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہر قسم کے تشدد کی مذمت کرتی ہے، ہماری پارٹی نے کبھی کسی کو تشدد پر نہیں اکسایا، تمام مسائل کا حل خوش اسلوبی سے ڈھونڈنا چاہتے ہیں۔

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا کہ حکومت کیخلاف ہماری ایک لمبی چارج شیٹ ہے، حکومت نے ہمارے مذاکراتی عمل کو کمزوری سمجھا ۔

بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ سیاسی مسائل کا حل اس طرح ڈھونڈیں تو موقع ضائع ہوجاتا ہے، کچھ لوگوں کی کوشش ہے کہ خلیج پیدا ہو، ہم نے پارلیمان چلانے کیلئے کوششیں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا رویہ امتیازی ہے،ہمیں بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) باقی جماعتوں کے ساتھ ملکر جدوجہد جاری رکھے گی، 18 فروری کو گرفتار کارکنوں کی ضمانتیں منظور ہو جائیں گی۔