
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے کہا کہ فواد چودھری کی گالم گلوچ اور بدزبانی ان کے فحش گوئی کے رجحان کی عکاسی کرتی ہے، یہ حملہ صرف شعیب شاہین پر نہیں ہوا، بلکہ پورے تحریک انصاف کے وقار پر حملہ ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ فواد چودھری کی شخصی خلاف ورزیوں کا آغاز اس وقت سے ہوا جب پارٹی نے بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایت پر فواد چودھری سے لاتعلقی اختیار کی۔
کمیٹی نے مزید کہا کہ فواد چودھری کا ماضی بھی ایسے کئی واقعات سے بھرا ہوا ہے، اور اب وہ کسی بھی فورم پر تحریک انصاف کا نمائندہ بننے کے مجاز نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے شعیب شاہین کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شعیب شاہین نے اس ناخوش گوار واقعے کا سامنا انتہائی وقار کے ساتھ کیا،کمیٹی نے شعیب شاہین کی جرات اور بردباری کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے واضح کیا ہے کہ فواد چودھری کو پارٹی کے معاملات میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں، ان کے رویے کی سختی سے مذمت کی جاتی ہے۔