
خاندانی ذرائع کے مطابق کامران ملک ایک طویل عرصے سے جان لیوا مرض میں مبتلا تھے۔ وہ حالیہ دنوں میں برمنگھم قونصلیٹ میں قائم قام قونصل جنرل کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
ان کی وفات پر پاکستانی کمیونٹی میں گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ کامران ملک کا شمار پاکستان کے ممتاز اور بااثر سفارتکاروں میں ہوتا تھا، جنہوں نے اپنی سفارتی خدمات کے دوران ملک کا نام روشن کیا۔ وہ پاکستان کے سفارتی تعلقات میں اہم کردار ادا کرتے رہے اور ان کی محنت اور لگن کو ہمیشہ سراہا گیا۔
پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے کامران ملک کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل اور پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہمدردی کا پیغام بھیجا۔
کامران ملک نے اپنے لواحقین میں تین بچے اور بیوہ چھوڑی ہیں۔
ان کی وفات ایک بڑا نقصان ہے اور پاکستانی کمیونٹی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ مرحوم کی روح کیلئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔