
مقتول مصطفی کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے بیٹے کو قتل کروانے میں لڑکی ملوث ہے ،مارشہ شاہد نے میرے بیٹے کو مروایا ہے۔
مقتول کی والدہ نے بتایا کہ مارشہ شاہد سے میرے بیٹے کا 4 سال سے تعلق تھا ، لڑکی نشے کی لت میں پڑگئی اور دونوں میں اس وجہ سے جھگڑے ہوئے،لڑکی مارشہ شاہد میرے بیٹے کو دھوکا دے رہی تھی۔
مصطفی کی والدہ نے مزید انکشاف کیا کہ مارشہ شاہد ارمغان اور دیگر لڑکوں سے تعلق جوڑنے میں لگی ہوئی تھی،جب مصطفیٰ نے اعتراض اٹھایا تو لڑکی نے مصطفی سے جھگڑا کیا،جس سے دونوں میں اختلاف پیدا ہوئے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ مارشہ شاہد نے ارمغان کو میرے بیٹے کو مروانے کا کہا،مارشہ اگست 2024 میں امریکہ پڑھنے چلی گئی تھی ، 22 دسمبر کو لڑکی جب امریکہ سے واپس آئی، تو اس کے بعد مصطفی سے بہت زیادہ لڑائی شروع ہوئی۔
مقتول کی والدہ نے بتایا کہ بعد ازاں مصطفی کو گھیرا کر ارمغان نے بلایا، میرے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد ارمغان نے مارشہ شاہد کو بتایا بھی کہ مصطفی کو مار دیا ہے۔ ہم نے پولیس کو بتایا بھی لڑکی کا لیکن پولیس نے لڑکی کے خلاف کچھ نہیں کیا۔
والدہ نے مزید کہا کہ جب اس سارے معاملے کے بعد لڑکی کو تفتیش کیلئے بلایا گیا تو لڑکی کو امریکہ بھگا دیا گیا۔